
ریاض سیزن کے تحت پاکستانی ویک کا آغاز
ریاض(نمائندہ خصوصی)سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق کا کہنا ہے کہ 30 اکتوبر کو ریاض سیزن کے تحت پاکستانی ویک کا آغاز ہو رہا ہے جس میں پاکستانیوں کو چاہئے کہ وہ ملکی ثقافت اور دیگر تفریحی سرگرمیوں میں شرکت کو یقینی بنائیں۔سفیر پاکستان احمد فاروق کا کہنا تھا کہ سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام ریاض سیزن میں 30 اکتوبر کو پاکستانی ثقافت پر مبنی ویک کا آغاز ہو رہا ہے جس میں نامور گلوکار عاصم اظہر سمیت دیگر گلوکار پرفارمنس دیں گے جبکہ دیگر پاکستان کی علاقائی ثقافتی اور تفریحی سرگرمیاں بھی شامل ہونگی سفیر پاکستان احمد فاروق کا کہنا ہے کہ پاکستانی ویک میں شرکت کو یقینی بنا کر اسے کامیاب بنائیں