vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک: تارکین وطن پھل، مٹھائیاں اور دیگر اشیاء بیچ کر گزر بسر کرنے پر مجبور

0

نیویارک:نیویارک شہر کے سب ویز تارکین وطن کے لیے بازار بن کر رہ گئے ہیں، جہاں وہ پھل، مٹھائیاں اور دیگر اشیاء بیچ کر گزر بسر کرتے دکھائی دیتے ہیں۔نیویارک کے سب ویز پر پھل مٹھائیاں بیچتے نظر آنے والوں میں سے اکثر تارکین وطن امیگریشن کے قانونی مسائل اور پناہ کی درخواستوں کے فیصلے کے منتظر ہیں، اسی لیے وہ نیویارک کے سب ویز اور عوامی مقامات پر کام کر کے  اپنی ضروریات زندگی  پوری کرنے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ یہ افراد ناصرف مالی مشکلات کا سامنا کررہے ہوتے ہیں بلکہ قانونی چیلنجز اور غیر یقینی حالات کا بھی شکار ہیں۔ بغیر لائسنس کے کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنا نیویارک میں غیر قانونی ہے، اور اس کی وجہ سے ان پر بھاری جرمانے عائد ہو سکتے ہیں۔ قانونی حیثیت نہ ہونے کی وجہ سے ان کے لیے کام کا باقاعدہ لائسنس حاصل کرنا تقریباً ناممکن ہے، اور تبھی وہ مسلسل قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بچنے کی کوشش میں ہوتے ہیں۔ ایک بہتر اور محفوظ مستقبل کی امید لے کر آنے  والے تارکین وطن نیویارک جیسے بڑے شہر میں زندگی گزارنے کے لیے نہ صرف مالی پریشانیوں کا شکار ہیں بلکہ انہیں قانونی خطرات بھی لاحق ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.