vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میئر اور گورنر کا  421-a ٹیکس مراعاتی پروگرام کی توسیع کا اعلان

0

نیویارک:نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز اور گورنر کیتھی ہوکل نے 421-a ٹیکس مراعاتی پروگرام کی توسیع کا اعلان کیا، جس کا مقصد شہر میں سستی رہائش کے بحران سے نمٹنا ہے۔اس پروگرام کے تحت نیویارک سٹی میں 650 عمارتوں کے لیے درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جن میں 71,000 نئے گھروں کی تعمیر کی تجویز دی گئی ہے، اور ان میں سے 21,000 یونٹس سستی رہائش فراہم کریں گے۔ یہ اقدام نیویارک میں 1.4 فیصد کرایہ کی خالی شرح  اور کرائے داروں کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے لیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق بہت سے کرایہ دار اپنی آمدنی کا 30 فیصد سے زیادہ کرایے میں خرچ کر رہے ہیں۔ گورنر ہوکل اور میئر ایڈمز نے اس بات پر زور دیا کہ یہ پروگرام شہر میں سستی رہائش کے مواقع پیدا کرنے کا ایک اہم ذریعہ ثابت ہوگا۔ اس پروگرام کی توسیع 2022 میں شروع ہونے والے تعمیراتی منصوبوں کے لیے 2031 تک بڑھائی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.