vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک پولیس بازار حسن میں جبرا  لائی گئی خواتین کو بچانے کے لیے پرعزم

0

نیویارک پولیس نے جنسی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ،اسمگلروں کو سلاخوں کے پیچھے دھکیلنے کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک پولیس نے کوئنز میں روزویلٹ ایونیو جنسی اسمگلنگ میں ملوث اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے ۔اس حوالے سے مختلف کوٹھوں پر چھاپہ مار کارروائیاں عمل میں لائی ہیں ۔نیویارک پولیس کو کریک ڈاؤن میں دیگر اداروں کی معاونت بھی حاصل ہے ۔اس حوالے سے نیویارک پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس جبری طور پر سیکس کے لیے لائی گئی خواتین کی ہر ممکن مدد کرئے گئی اور انہیں تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ رہائش بھی فراہم کی جائے گئی ۔نیویارک پولیس کے ڈپٹی کمشنر آف آپریشنز کاز ڈوٹری نے کہا ہے کہ ہم اس وقت تک نہیں رکیں گے جب تک کہ ہر شکار بچا  نہیں لیا جاتا اور ہر اسمگلر کو سلاخوں کے پیچھے ڈالا جائے گا خواہ اسمگلر کا تعلق کہیں سے بھی ہو اورآپریشن ریسٹور روزویلٹ کا فوکس 74ویں سٹریٹ سے 111ویں سٹریٹ تک ہو گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.