vosa.tv
Voice of South Asia!

بروکلین بیچ اپارٹمنٹ میں آتشزدگی سے1 شخص جاں بحق،3 زخمی

0

نیویارک پولیس کا افسر گرفتار،سب وے اسٹیشن پر13سالہ لڑکے سے لوٹ مار

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے بروکلین میں بیچ اپارٹمنٹ میں آگ لگنے سے ایک شخص  جاں بحق اور کم از کم تین زخمی ہو گئے۔بدھ کی صبح برائٹن بیچ سیکشن میں آگ بھڑک اٹھی۔واقعہ کی اطلاع پر فائر فائٹر موقع پر پہنچ گئے اور آگ  بجھانے کا عمل شروع کردیا۔حکام کے مطابق آتشزدگی سے جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردی گئی ہے اور زخمیوں کی حالت بہتر ہے اور آگ لگنے کی وجہ کا تعین کیا جارہا ہے ۔حکام کے مطابق جائے وقوع سے ایک ای-بائیک کی بیٹری برآمد ہوئی ہے۔علاوہ ازیں نیویارک پولیس نے برونکس میں کارروائی کرکے اپنے ہی افسر کو گرفتار کرلیا ہے۔33 سالہ ایم ڈی کبیر کومنگل اور بدھ کی درمیانی شب حراست میں لیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ گرفتار افسر پر حمل کرنے،گلا دبانے اور ہراساں کرنے سمیت دیگر الزامات عائد کیے گئے ہیں ۔مزید براں  کوئنز  کے سب وے اسٹیشن پر نامعلوم افراد نے13سالہ لڑکے پر حملہ کیا اسے زدکوب کرنے کے بعد موبائل فون ودیگر اشیاء لوٹ کر فرار ہوگئے۔پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.