نیویارک میں تبدیلیوں کے جاری عمل میں مشیل مورس کی انٹری
نیویارک(ویب ڈیسک)ایف بی آئی کی چھاپہ مار کارروائیوں اور مئیر نیویارک پر فرد جرم عائد ہونے کے بعد نیویارک کے اہم عہدوں سے مستعفی ہونے کا سلسلہ شروع ہو ا اور اب گورنر نیویارک کی مداخلت کے بعد سٹی ہال میں نئے لوگوں کی انٹری ہوئی ہے ۔ ڈاکٹرمشیل مورس جمعہ کے روز سے ڈپٹی ہیلتھ کمشنر کے عہدے کا چارج سنبھال رہی ہیں اور انہیں حکام کی جانب سے خوش آمدید کیا گیا ہے۔ڈاکڑ مشیل پہلے بھی محکمہ صحت نیویارک میں اہم عہدوں پر فرائض سرانجام دے چکی ہیں۔ اس سے قبل مذکورہ عہدے پر ڈاکٹر اشون واسن فرائض سرانجام دے رہے تھے اور پچھلے دنوں عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے ۔نئی تبدیلوں کے عمل میں بدھ سے اسکولز چانسلر میلیسا ۔راموس اور فرسٹ ڈپٹی مئیر اپنے فرائض سرانجام دینا شروع کردئیے ہیں