میلیسا ایولیس۔راموس نئے کردار میں سامنے آگئی
میلیسا آج بدھ سے اسکولز چانسلر کی خدمات سرانجام دیں گئی ،میلیسا ہسپانوں اور لٹینا زبان بولنے کی کمال مہارت رکھتی ہیں اس سے قبل بیرونی اموز کی ڈپٹی چانسلر کے عہدے پر فرائض سرانجام دے چکی ہیں
نیویارک (ویب ڈیسک)نیویارک شہر میں عوامی عہدوں پر ہونے والی تبدیلیوں کے بعد نئے کردار اپنے فرائض سرانجام دینے کو تیار ہیں ۔ایسے میں آج بدھ کے روز نئی چانسلر میلیسا ۔راموس بطور چانسلر شروع کررہی ہیں اور انہیں نیویارک انتظامیہ کی جانب سے خوش آمدید کیا گیا ہے ۔اب میلیسا نیویارک پبلک اسکولوں کی رہنما کے طور پر بن کر ابھری ہیں اور وہ لٹینا اور ہسپانوی زبان بولنے میں کمال مہارت رکھتی ہیں۔اس سے قبل میلیسا خاندانی،کمیونٹی کی مصروفیات اور بیرونی امور کے لیے ڈپٹی چانسلر کے طور پر خدمات انجام دے چکی ہیں اور انہیں شہر کے اسکولوں استائذہ سے لے کر پرنسپل تک جانتے ہیں اور کام کرنے کا تجربہ رکھتی ہیں۔دریں اثنا مئیر ایڈمز نے ڈیوڈ بینکس کے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کے بعد میلیسا کو عہدے پر لگایا تھا ۔اطلاعات موصول ہوئی کہ میلیسا نے پہلے دن کے آغاز ہونے پر انتظامیہ کو کسی قسم کی تقریب کرنے سے روک دیا اور کہا کہ سب لوگ اپنے کام پر توجہ دیں کیونکہ ہم پر بڑی ذمہ داری عائد ہے جس کو احسن طریقے سے حل کرنا ہے ۔