vosa.tv
Voice of South Asia!

ریاض سیزن کی رعنائیاں عروج پر،انڈین ویک جاری

0

ریاض(رپورٹ زکاء محسن)سعودی عرب میں ریاض سیزن کی رعنائیاں شروع ہوچکی ہیں سویدی پارک میں ایشن ویکس منائے جا رہے ہیں پہلا ہفتہ انڈین ویک کا منایا جا رہا ہے جس میں پاکستانی اور بھارتی شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہے جبکہ گلوکار اپنی آواز کا جادو جگا رہے ہیں۔سعودی عرب میں ریاض سیزن کے شروع ہوتے ہی سویدی پارک زون میں مختلف ممالک کے ثقافتی ویکس میں پہلا ویک انڈین ثقافت پر مبنی ہے جس میں ثقافتی پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف علاقائی ثقافتی رنگوں کو اجاگر کیا گیا جبکہ نامور گلوکاروں نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا جس پر پاکستانی اور بھارتی شہریوں سمیت دیگر غیر ملکی خوب محظوظ ہوئے ریاض سیزن کی انتظامیہ کا کہنا ہے سعودی عرب میں لاکھوں کی تعداد میں غیر ملکی مقیم ہیں جن کی ثقافتی رنگوں کو سیزن کی تفریحی سرگرمیوں میں شامل کیا گیا ہے 30 اکتوبر کو پاکستان کی ثقافت پر مبنی ویک کا آغاز ہوگا جس میں پاکستان کے نامور گلوکار اور کرکٹرز شریک ہونگے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.