vosa.tv
Voice of South Asia!

رائکرز جزیرے کے قیدیوں کو دیگر جیلوں میں منتقل کرنے کی تیاری

0

رائکرز جیل کی بندش سے قبل نیویارک شہر کی عدالتیں مقدمات کو تیزی کے ساتھ نمٹانے کے لیے حکمت عملی تیار کرلی

نیویارک(ویب ڈیسک)کوئنز اور برونکس بورو کے درمیان جزیرے پر واقع بدنام زمانہ جیل رائکرز کے قیدیوں کے مقدمات کو تیزی کے ساتھ نمٹانے کی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے کیونکہ مذکورہ جیل کو اگلے تین سالوں میں بند کردیا جائے گا۔نیویارک کی ضلعی عدالتوں نے سنگین نوعیت کے مقدمات کو تیزی سے نمٹانے کے لیے نئے منصوبے کی نقاب کشائی کی ہے ۔حکام کے جاری کردہ اعلان کے مطابق  عدالتی نظام مقدمات کی سماعت میں ہونے والی تاخیر ودیگر وجوہات کی بھی نشاندہی کرئے گا۔نئے منصوبے میں چار بڑی تبدیلیوں کا خاکہ پیش کیا گیا ہے پہلا یہ کہ ججوں کو اہم شواہد کے جلد افشاء کرنے اور کانفرنسوں کے شیڈول کا حکم دینا ہو گا تاکہ تنازعات کو جلد حل کیا جا سکے۔عدالتوں کو غیر قانونی طور پر حاصل کیے گئے شواہد کو روکنے کی درخواستوں کے لیے کارروائی کے عمل سے قبل سماعت بھی کرنی ہوگی۔عدالتی وکیلوں کی ایک ٹیم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کرے گی کہ کسی بھی مسئلے کو وقت سے پہلے حل کر کے ٹرائل طے شدہ وقت کے مطابق چل سکے۔ شہر استغاثہ اور دفاعی وکلاء کے لیے آخری تاریخ مقرر کرنے کے لیے کیلنڈر سسٹم کا بھی استعمال کرے گا۔نئے اقدام کے تحت، چھ ماہ کے اندر جرم اور 90 دنوں کے اندر بدعنوانیوں کا مقدمہ چلایا جائے گا اور جیل میں قیدیوں کی تعداد کو کم کرنا ہے۔یہ منصوبہ اگلے سال شہر بھر میں رول آؤٹ سے قبل بروکلین میں شروع ہوگا۔نیویارک سٹی کے سابق میئر بل ڈی بلاسیو نے 2027 تک رائکرز آئی لینڈ کو بند کرنے کا حکم دیا تھا۔ حکام کو رائکرز جیل میں قید لوگوں کی تعداد5ہزار سے کم کرکے3ہزار3سو کرنے کا کام سونپا گیا تھا۔رائکرز جزیرے کے قیدیوں کو کوئنز، مین ہٹن، بروکلین اور برونکس میں بنی چھوٹی شہر کی جیلوں میں منتقل کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.