vosa.tv
Voice of South Asia!

 نیویارک میں پہلی بار خودکار، مفت، آسان اور ہفتہ وار کمپوسٹ میٹریل جمع کرنے کے پروگرام کا نفاذ

0

نیویارک:نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز اور نیویارک سٹی ڈیپارٹمنٹ آف سینیٹیشن کی کمشنر جیسیکا ٹش نے پورے شہر میں پہلی بار خودکار، مفت، آسان اور ہفتہ وار کمپوسٹ میٹریل جمع کرنے کے پروگرام کے مکمل نفاذ کا اعلان کیا ہے۔ ڈپارٹمنٹ آف سینیٹیشن کے ٹرک برونکس، اسٹٹن آئی لینڈ اور مین ہٹن کی گیراجوں سے روانہ ہوئے تو انہوں نے اس وعدے کو پورا کیا جو پچھلی انتظامیہ نے ایک دہائی سے زیادہ عرصے تک کیا تھا۔ اس وعدے کا طویل عرصے تک مذاق اڑایا جاتا رہا اور اسے ناممکن قرار دیا گیا، لیکن میئر ایڈمز نے اسے اپنے 2023 کے اسٹیٹ آف دی سٹی خطاب میں ایک حقیقت بنانے کا وعدہ کیا تھا۔یہ پروگرام سب سے پہلے 2022 میں کوئینز میں شروع کیا گیا اور 2023 میں بروکلن تک پھیلایا گیا، اب مستقل طور پر پورے شہر میں دستیاب ہے۔ یہ کامیابی پائیداری، صفائی، مساوات اور کارکردگی پر توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ حاصل کی گئی ہے۔میئر ایڈمز کا کہنا ہے کہ یہ بات سادہ ہے جب کھانے کے باقیات کالی تھیلوں میں سڑکوں پر پہنچتے ہیں، تو وہ چوہوں کے کھانے یا میتھین گیس کے اخراج میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔ آج سے ہر بلاک اور ہر بورو میں کربسائیڈ کمپوسٹنگ مفت ہے، میں کمشنر ٹش اور ان محنتی صفائی کارکنوں کا شکر گزار ہوں جو دن رات کام کرتے ہیں تاکہ اس پروگرام کو ممکن بنایا جا سکے اور نیویارک کے شہریوں کے لیے ہماری سڑکیں صاف رکھی جا سکیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.