vosa.tv
Voice of South Asia!

اسرائیلی فورسز نے 7اکتوبر کو غزہ اور جنوبی لبنان پر بڑے حملے کردئیے

0

غزہ اور جنوبی لبنان پر تابڑ توڑ حملے،شدید بمباری کی گئی ،بڑے پیمانے پر تباہی پھیل گئی ہر طرف آگ ہی آگ ،امدادی کارکنوں کو ریسکیو کے کاموں میں مشکلات کا سامنا

غزہ :اسرائیلی فورسز نے 7اکتوبر کو غزہ اور لبنان میں شدید بمباری کی ہے جس سے بڑے پیمانے پر علاقوں میں تباہی پھیل گئی ۔بمباری اتنی شدید تھی کہ ہر طرف آگ ہی آگ لگ گئی ۔عمارتیں تباہ ہو گئیں ۔اسرائیل نے اس وقت شدید بمباری کی ہے جب 7اکتوبر کو حماس نے اسرائیل پر حملہ کیا تھا۔فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ بمباری کے باعث غزہ کی ایک مسجد پر حملے میں کم از کم 19 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔اسرائیل 7 اکتوبر کے حملے کی یادگاری تقریبات سے قبل ہائی الرٹ  ہےجبکہ برسی کے موقع پر دنیا بھر میں ریلیاں جاری ہیں۔اسرائیل کی فوج نے کہا کہ لبنان سے آنے والے کم از کم پانچ پروجیکٹائل کی نشاندہی کی گئی ہے اور علاقے میں گرے ہوئے پروجیکٹائل ملے ہیں۔ اسرائیل نے جنوبی بیروت پر بمباری کی ہے ۔بمباری اتنی شدید تھی بیروت رات کے وقت روشن ہو گیا ۔اسرائیل نے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے حزب اللہ کو نشانہ بنایا ہے اور وہ نشانہ بناتا رہے گا۔ لبنان کی وزارت صحت نے بتایا کہ بیروت کے جنوب مشرق میں قماتیہ قصبے میں ایک الگ اسرائیلی حملے میں تین بچوں سمیت چھ افراد جاں بحق ہوئے۔لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ راتوں رات 30 سے ​​زائد حملے کیے گئے۔ اسرائیل کی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اس نے بیروت کے قریب اہداف پر حملہ کیا ہے اور کہا ہے کہ تقریباً 130 میزائل لبنان سے اسرائیلی علاقے میں داخل ہوئے تھے۔یہ بہت مشکل تھا۔ بیروت میں ہم سب سب کچھ سن سکتے تھے۔پچھلے ہفتے اسرائیل نے جنوبی لبنان میں ایک محدود زمینی کارروائی کا آغاز کیا تھا جس کے بعد کئی حملوں میں حزب اللہ کے دیرینہ رہنما حسن نصر اللہ اور ان کے بیشتر اعلیٰ کمانڈروں کی ہلاکت ہوئی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.