vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں کالے کپڑوں میں ملبوس حسینہ نے ایک شخص کی جان لےلی

0

سابق گورنر  نیویارک اور ان کا بیٹا حملے میں زخمی،نیویارک میں ہی بچے کی ماں کو چاقو کے وار کرکے قتل کردیا گیا

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے کوئنز میں نیویارک ہاؤسینگ کمپلیکس کے باہر کھڑے 39سالہ شخص کو کالے کپڑوں میں ملبوس جوان خاتون نے گولیاں مار دی اور فرار ہوگئی ۔واقعہ کے بعد متاثرہ شخص کو ہسپتال منتقل کیا گیا  جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔مقتول 39سالہ رہسون ولیمز کو دونوں کندھوں میں ایک ایک گولی ماری گئی جبکہ ایک گولی پیٹ میں ماری تھی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث خاتون جوان ہے اور اس نے کالے کپڑے پہنے ہوئے تھے جس کی تلاش شروع کردی ہے  ۔خاتون نے مرد کو کیوں ٹارگٹ کیا اس کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہے ۔علاوہ ازیں نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں نیویارک کے  سابق گورنر ڈیوڈ پیٹرسن اور ان کے 20 سالہ بیٹے پر نامعلوم ملزمان نے حملہ کردیا جس سے باپ بیٹا زخمی ہوگئے۔واقعہ اپر ایسٹ سائڈ پر سکینڈ ایونیو پر پیش آیا ۔ملزمان نے لاتیں گھونسے مارے اور فرار ہوگئے ۔واقعہ کے بعد باپ بیٹے کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ان کی حالت بہتر ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔مزید براں نیویارک کے علاقے برونکس میں29سالہ  سالہ گیوینڈولین گائیٹن کو چاقو کے وار کرکے قتل کردیا گیا۔واقعہ سدرن بل وی ڈی میں بوڈیگا کے اندر پیش آیا ۔پولیس کے مطابق  خاتون کا پہلے حملہ آور کے ساتھ جھگڑا ہوا جس کے بعد حملہ آور نے چاقو کے وار کیے ۔واقعہ کے بعد گائٹن کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا لیکن اسے بچایا نہیں جا سکا۔گائٹن 10 سالہ بچے کی ماں تھی۔ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.