vosa.tv
Voice of South Asia!

وزیر اعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور  کو حراست میں لیے جانے کی اطلاعات

0

اسلام آباد:خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری پہنچ گئی،وزیر اعلیٰ کے پی پر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی اسلام آباد نے خود علی امین گنڈاپور کو حراست میں لیا ہے۔علی امین گنڈا پور پر سرکاری وسائل کے غلط استعمال کرنے کے الزامات ہیں، ان کے خلاف ریاست پر حملہ آور ہونے پر قانونی کارروائی جاری ہے۔مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے رابطہ نہیں ہو رہا ہے، رینجرز نے کے پی ہاؤس اسلام آباد کو سیل کر دیا ہے۔علی امین گنڈاپور کے بھائی فیصل امین گنڈاپور نے کہا کہ رینجرز علی امین کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس گئی ہے، کے پی ہاؤس میں پکڑ دھکڑ جاری ہے، علی امین گنڈاپور سے رابطہ نہیں ہورہا ہے۔اس حوالے سے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو غیر قانونی طور پر گرفتار کرلیا گیا۔دوسری جانب سرکاری نشریاتی ادارے پی ٹی وی نیوز نے رپورٹ کیا کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔سرکاری نشریاتی ادارے پی ٹی وی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ علی امین گنڈا پور کے ریاست کے خلاف حملہ آور ہونے پر قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور پر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے، سرکاری وسائل کا غلط استعمال کرنے کے الزامات ہیں۔علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کے حوالے سے سرکاری ذرائع تردید کررہے ہیں البتہ پی ٹی آئی رہنماؤں کا دعوی ہے کہ انہیں حراست میں لیا گیا ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.