vosa.tv
Voice of South Asia!

گورنر نیویارک کیتھی ہوکل نے پنشن پیکج بل مسترد کر دیا

0

نیویارک(ویب ڈیسک)گورنر نیویارک کیتھی ہوکل نےمسلسل چوتھے سال  پنشن بل کو مسترد کر دیا ہے۔اس فیصلے سے ریاست نیویارک کے کم از کم ایک ہزار خصوصی پولیس افسران متاثر ہوں گے۔گورنر کیتھی ہوکل نے منصوبے کو مسترد کیا اور کہا کہ اس قانون سازی سے ریاست کو بہت زیادہ پیسہ خرچ کرنا پڑے گا۔بل میں تجویز کیا گیا ہے کہ ریاستی جنگلات کے رینجرز، پارک پولیس افسران اور یونیورسٹی پولیس افسران کو ان کی تنخواہ کے نصف مالیت کی سالانہ پنشن کے ساتھ ریٹائر ہونے کی اجازت ہوگی اور ساتھ افسران کو کم از کم 20 سال تک ملازمت پر رہنا پڑے گا۔موجودہ پلان کے تحت افسران کو کم از کم 25 سال تک ملازمت پر رہنا ضروری ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.