نیویارک کے ہسپتالوں میں سینکڑوں نوکریاں کھل گئیں،پُرکشش تنخواہیں
نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک محکمہ صحت اینڈ ہسپتال میں سینکڑوں کی تعداد میں نوکریاں کھل گئی ہیں۔حکام نے تنخواہیں پُرکشش رکھی ہیں اور دیگر مراعات بھی موجود ہیں ۔شہر کے پانچوں بوروں میں نرسنگ، سماجی کارکنان اور معالجین سمیت دیگر کی ضرورت ہے جو نوکری کے خواہشمند ہیں وہ فوری طور پر حکام سے رابط کریں اور سنئیر ڈاکٹروں کی پُرجوش ٹیم میں شامل ہوں جو نیویارک کے تمام شہریوں کی صحت مند زندگی گزارنے میں مدد کرتے ہیں۔شہر کے محکمہ صحت اینڈہسپتالوں میں طب ، نرسنگ، صحت کی دیکھ بھال، انتظامی معاونت اور پیشہ ورانہ عہدوں پر ملازمت کے مواقع بھی دستیاب ہیں ۔اسی طرح دیگر اسامیوں میں باورچی، دانتوں کے معاونین، نمائندوں اور مشیروں کے عہدے شامل ہیں۔پانچ بوروں میں کھلنے والی نوکریاں کی تفصیلات درج ذیل ہیں جن میں مین ہٹن کےکلائنٹ نیویگیٹر میں772اسامیاں موجود ہیں۔یہاں پر ابتدائی تنخواہ50ہزار758ڈالرز ہے۔بروکلین میں441خالی اسامیوں پر اہل افراد کی ضرورت ہے جس میں طبی ریکارڈ میں ہیلتھ انفارمیشن مینجمنٹ اسپیشلسٹ کی بھی ضرورت ہے یہاں پر ابتدائی تنخواہ1لاکھ ڈالرز ملے گی ۔برونکس میں433 اسامیوں پر لوگوں کی ضرورت ہے ۔جس میں سانس کے معالج کی پوزیشنیں دستیاب ہیں۔یہاں پر 64ہزار154ڈالرز تنخواہ ملے گی۔کوئنز میں 302نوکریاں موجود ہیں یہاں پر ابتدائی تنخواہ40ہزار957ڈالرز ملے گی۔اسی طرح اسٹیٹن جزیرہ میں8اسامیاں خالی ہیں جس میں مریضوں کی دیکھ بھال اور ٹیکنالوجی کے ماہت سمیت دیگر پوزیشن شامل ہیں ۔یہاں پر45ہزار964ڈالرز تنخواہ مقرر کی گئی ہے