مئیر نیویارک بدعنوانی کیس کی معلومات میڈیا کو فراہم کرنے پر برہم
پراسیکیوٹر کی تبدیلی سمیت دیگر درخواستیں دائر کرسکتے ہیں،ایڈمز کے وکیل کا کہنا ہے کہ فرد جرم عائد کرنے سے قبل میڈیا کو معلومات فراہم کرنا ناانصافی ہے۔مئیر سیکورٹی میں آج بدھ کو عدالت میں دفاع کے لیے پیش ہوں گئے
نیویارک (ویب ڈیسک) نیویارک شہر کے میئر ایرک ایڈمز کی بدھ کو عدالت میں پیشی متوقع ہے ۔جہاں پر مئیر اپنے دفاع میں حقائق سے عدالت کو آگاہ کریں گئے ۔اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ مئیر فاضل جج سے پراسیکیوٹر کی شکایت کرسکتے ہیں اور اس حوالے سے ایک درخوعاست بھی دائر کی جاسکتی ہے کیونکہ مئیر پر فرد جرم عائد ہونے سے قبل کیس سے متعلق معلومات میڈیا کو فراہم کی گئی تھیں جس کے باعث مئیر کا میڈیا ٹرائل ہوا ۔یہ عمل انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہے ایسی صورت میں منصفانہ ٹرائل ممکن نہیں ہے ۔ایڈمز کے وکیل الیکس سپیرو نے دلیل دی کہ کیس سے متعلق معلومات لیک کرنا کئی مہینوں سے معمول بنا ہوا تھا جبکہ مئیر پرگزشتہ جمعرات کو میئر پر فرد جرم عائد کی گئی۔مئیر نیویارک پر5الزامات عائد ہیں جن میں ترک حکومت سے رشوت خوری، سازش، دھوکہ دہی اور غیر قانونی غیر ملکی مہم کے عطیات شامل ہیں۔ ایڈمز پر لگژری سفر اور $100,000 سے زیادہ کے فوائد قبول کرنے کے ساتھ ساتھ مہم میں غیر قانونی تعاون کا الزام لگایا گیا۔