vosa.tv
Voice of South Asia!

  ساؤتھ ایشین کمیونٹی کو اہم ذمہ داریاں تفویض کرنے کی ری پبلیکن یقین دہانی

0

نیویارک(بیورو رپورٹ)ناساؤ کاؤنٹی کی ری پبلیکن پارٹی کے رہنماؤں  نے یہ یقین دہانی کروائی ہے کہ آئندہ الیکشن میں  کامیابی کے بعد ساوتھ ایشین کمیونٹی کو مزید اہم عہدوں پر نمائندگی دی جائے گی۔ یہ بات انھوں نے ساوتھ ایشین نائٹ سے خطاب میں کہی۔ناساؤ کاونٹی کے اٹارنی آفس کے ڈپٹی بیورو چیف شہریار علی نے ساوتھ ایشین نائٹ کا اہتمام کیا۔اس تقریب میں ساوتھ ایشین کمیونٹی اور  بزنس لیڈرز نے  کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تقریب  کے مہمانِ خصوصی  ناساؤ کاؤنٹی ری پبلیکن پارٹی کے  چیئرمین جو کائرو تھے ۔شرکاء سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ناساؤ کاؤنٹی کی ری پبلیکن پارٹی کے  لیے ساؤتھ ایشین کمیونٹی انتہائی اہمیت کی حامل ہے،اسی لیے  کھلے دل کے ساتھ ساوتھ ایشین کمیونٹی   کو پارٹی،کاؤنٹی اور ٹاؤن میں اہم عہدوں کی زمہ داریاں تفویض کیں۔تقریب میں ناساؤ کاؤنٹی  ایگزیکٹیو کے ایڈوائرز  چودھری اکرم،آفس آف ایشین امریکن افیئرز کےایگزیکٹیو ڈائریکٹر عون نقوی،سیسپا کے  چیئرمین محسن شاہ اور کمیونٹی  کے سرکردہ رہنماؤں سمیت کاروباری و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ساوتھ ایشین  نائٹ کی نظامت کے فرائض  ڈپٹی کاؤنٹی اٹارنی شہریار علی نے انجام دیے۔ان کا کہنا تھا کہ انھیں امید ہے کہ ساوتھ ایشین کمیونٹی کے مسائل حل ہوں گے۔ساوتھ  ایشین نائٹ  کے شرکاء سے خطاب میں کانگریس مین  انتھونی دی  ایس پوزیٹو،ٹاؤن آف آسٹر بے کے سپر وائزرجو سیلے ڈینو،ٹاؤن آف ہیمپسٹرڈ کی کیٹ مری نے  بھی خطاب کیا۔مقررین  کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں کامیابی کے بعد ساوتھ ایشین کمیونٹی کو حکومت اور انتظامی امور میں مزید نمائندگی دی جائے گی اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے بھی کام کریں گے۔قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ری پبلیکن پارٹی کے  چیئرمین  جو کائرو نے ساوتھ ایشین کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا اور اپنی پارٹی کی طرف سے  طے شدہ ترجیحات ان کے سامنے رکھیں۔چیئرمین نے نہ صرف ساوتھ ایشین کمیونٹی بلکہ تمام امریکیوں کو درپیش مسائل  کا حل تجویز کیا۔مقررین  ساوتھ ایشین کمیونٹی کی سپورٹ اور  خدمات کو بھرپور سراہا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.