vosa.tv
Voice of South Asia!

اسرائیلی فوج نے نیا محاذ کھول دیا،لبنان کا کوئی حصہ نظروں سے اوجھل نہیں

0

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے اہداف کے خلاف ‘محدود’ آپریشن شروع  کیا ہے

یروشلم: اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے اہداف کے خلاف "محدود، مقامی” آپریشن شروع کر دیا ہے، جس سے لبنانی عسکریت پسند گروپ کے خلاف اپنی جنگ میں ایک نیا محاذ کھول دیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج سرحد کے قریب علاقوں میں حزب اللہ کے اہداف پر حملہ کر رہا ہے جس میں فضائیہ اور توپ خانے  شامل ہیں جو زمینی کارروائی میں مدد کررہے ہیں۔اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اس بارے میں کوئی تفصیلات نہیں بتائیں کہ آپریشن کب تک چلے گا لیکن کہا کہ فوج  کارروائی کے لیےمہینوں سے تربیت اور تیاری کر رہی تھی۔اسرائیلی فوج نے ہدف بنا کر زمینی چھاپے شروع کیے۔یہ اہداف سرحد کے قریب دیہاتوں میں واقع ہیں جن علاقوں میں ہدف مکمل کیے جارہے ہیں یہ شمالی اسرائیل میں اسرائیلی کمیونٹیز کے لیے فوری خطرہ سمجھے جاتے ہیں۔یہ فوجی کارروائی اسرائیلی سیاسی رہنماؤں کی طرف سے منظوری کے فوراً بعد عمل میں آئی ہے اور اس نے ایرانی حمایت یافتہ عسکریت پسند گروپ حزب اللہ کے خلاف اسرائیل کی جنگ میں ایک نئے مرحلے میں داخل کیا ہے۔اس سے قبل امریکی حکام نے کہا  کہ اسرائیل نے حزب اللہ کے خلاف چھوٹے زمینی حملے شروع کیے ہیں اور اسرائیلی توپ خانے نے جنوبی لبنان پر گولہ باری کی۔محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ اسرائیل نے امریکہ کو چھاپوں کے بارے میں مطلع کیا، جس کے بارے میں ان کے بقول محدود کارروائیاں سرحد کے قریب حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے پر مرکوز تھیں۔بیروت میں فضائی حملوں کی آوازیں سنی گئیں اور دارالحکومت کے جنوبی مضافاتی علاقوں سے دھواں اٹھنے لگا، جہاں حزب اللہ کی مضبوط موجودگی ہے۔ابھی تک اسرائیلی فوجیوں اور حزب اللہ کے عسکریت پسندوں کے درمیان براہ راست جھڑپوں کی کوئی اطلاع نہیں ہے جو آخری بار 2006 میں ایک ماہ طویل جنگ کے دوران لبنانی سرزمین پر زمینی لڑائی میں مصروف تھے۔ وزارت صحت کے مطابق لبنان میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران1ہزار سے زائد افرادجاں بحق ہوچکے ہیں۔ جن میں سے تقریباً ایک چوتھائی خواتین اور بچے ہیں۔واضح رہے کہ اسرائیل نے یہ پیغام دیتا ہوا دکھائی دے رہا ہے کہ لبنان کا کوئی حصہ نظروں سے اوجھل نہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.