vosa.tv
Voice of South Asia!

آج جس مقام پر ہیں یہ ہمارے آباؤاجداد کی قربانیوں کا ثمر ہے،امریکی سینیٹر کوری بوکر

0

نیوجرسی(بیورو رپورٹ)ریاست نیو جرسی سے منتخب پہلے افریقی نژاد امریکی سینیٹر کوری بوکر  نے کہا  ہے آج ہم سب جس مقام پر ہیں یہ  ہمارے آباؤ اجداد  کی قربانیوں کا ثمر ہے۔وہ پاکستانی کمیونٹی کی کاروباری و سماجی شخصیت نک سلیم کی رہائشگاہ پر منعقدہ میٹ اینڈ گریٹ سے خطاب کررہے تھے۔ڈیموکریٹک پارٹی  کے رکن اور نیوجرسی سے   منتخب امریکی سینیٹر کوری پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف کاروباری و سماجی شخصیت نک سلیم کی رہائش گاہ پر منعقدہ میٹ اینڈ گریٹ میں شرکت کے لیے پہنچے۔نک سلیم نے اپنے مہمان کا انتہائی گرم جوشی سے استقبال کیا اور بغل گیر ہوئے۔

نک سلیم کے دیگر رفقاء نے بھی کوری بوکر کا بھرپور انداز میں خیر مقدم کیا۔اس موقع پر دانش سلیم نے  سینیٹر کوری بوکر اور تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔میٹ اینڈ گریٹ میں نیوجرسی  کے ٹاؤن ماؤنٹ لارل سے منتخب  پہلی پاکستانی نژاد میئر فوزیہ جنجوعہ سمیت پاکستانی امریکن پروفیشنلز اور سردار کمیونٹی کی نمایاں شخصیات  بھی شریک تھیں۔تقریب کے میزبان نک سلیم  نے مہمانِ خصوصی کوری بوکر اور شرکاء کا ایک دوسرے سے تعارف کروایا۔حاضرین سے خطاب میں سینیٹر کوری بوکر کا کہنا تھامیرے ووٹرز میری طرزِ سیاست سے واقف ہیں اور میں اُصول پسند سیاستدان ہوں،ہمارے بزرگوں نے جو تاریخ رقم ہمیں اس یاد رکھنا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی کمیونٹی نے انھیں  ہمیشہ بھرپور سپورٹ کیا ہے،میں ان کی محبت اور حمایت کا مقروض رہوں گا اس دوران ہلکی ہلکی پھوار اور قدرِ سرد موسم کو  سب ہی نے خوب انجوائے کیا۔ سینیٹر کوری بوکر مہمان نوازی سے  بہت متاثر  ہوئے اور  حاضرین میں گھل مل گئے۔قبل ازیں نیوجرسی میں شعبہِ صحت میں کام  کرنے والی غیر منافع بخش تنظیم کی جانب سے سینیٹر کوری بوکر اپنی طبی سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔آخر میں میزبان نک سلیم نے اپنے تمام مہمانوں سے ان کی آمد اظہارِ تشکر کیا اور مختلف انواع و اقسام کے کھانوں سے  تواضع کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.