vosa.tv
Voice of South Asia!

مئیر نیویارک  بدعنوانی سمیت دیگر الزامات چیلنج کرنے کے لیے تیار

0

مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے الزامات بے بنیاد ہیں،بدھ کے روز بے گناہی ثابت کرنے کے لیے عدالت میں پیش ہوں گا،مئیر نیویارک

نیویارک (ویب ڈیسک)نیویارک شہر کے مئیر ایرک ایڈمز پر فرد جرم عائد ہوئے چار دن گزر چکے ہیں۔مئیر بضد ہیں کہ انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا ۔وہ اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے بدھ کے روز عدالت میں پیش ہوں گئے۔ تب ہی عوام جان سکیں گئے کہ موجودہ میئر کے خلاف یہ مقدمہ کب چل  چلے گا ۔دریں اثنا،وکیل دفاع کا کہنا ہے کہ وہ کیس کو مکمل طور پر خارج کرنے کے لیے معزز عدالت میں درخواست دائر کررہے ہیں جس میں استدعا کی جائے گئی کہ مئیر کے خلاف تمام الزامات کو ختم کیا جائے اور مئیر پر لگائے جانے والے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔ایڈمز نے  مختلف حلقوں کو بتایا کہ وہ شہر پر حکومت جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں اوروہ وفاقی الزامات کا مقابلہ کریں گئے ۔مئیر نیویارک دعاؤں اور حمایت کے لیے ہفتے کے روز چرچ گئے تھے  ایڈمز  آج پیر کے روز  محکمہ صفائی کے ساتھ ایک پروموشن تقریب میں شرکت کریں گے۔ اور پھر دوپہر کے وقت، میئر فلشنگ میڈوز کوئنز میں عوامی تحفظ اور بنیادی ڈھانچے کی تقریب میں شریک ہوں گئے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.