راولپنڈی میں پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال، معمولات زندگی درہم برہم
اسلام آباد:پاکستان میں وفاقی دارالحکومت سے متصل شہر راولپنڈی میں پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کی کال نے شہر کے معمولات زندگی درہم برہم کر دیئے انتظامیہ نے شہر کے داخلی خارجی راستوں کو بلاک کردیا جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کئے رکھی۔پاکستان میں وفاقی دارالحکومت سے جڑے شہر راولپنڈی میں پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کی کال نے شہر کے معمولات زندگی درھم برھم کر دیئے، انتظامیہ نے پی ٹی آئی کا احتجاج ناکام بنانے کے لئے لیاقت باغ کی طرف جانے والے تمام راستے کنٹینر رکھ کر بند کردیے شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر بھی رکاوٹیں کھڑی کرکے گاڑیوں کی آمدورفت بند کر دی گئی جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات ہے رکاؤٹوں کے باعث شہریوں کو آنے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا یے پاکستان تحریک انصاف نے آج لیاقت باغ میں احتجاجی ریلی کی کال دے رکھی ہے بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر احتجاج کی کال پر تحریک انصاف نے بھرپور سیاسی قوت کے اظہار کا فیصلہ کیا ہے پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ اگر راولپنڈی میں احتجاج روکا گیا تو ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا