پاکستانی کمیونٹی نے شایان شان طریقے سے سعودی عرب کا قومی دن منایا
جدہ(نمائندہ خصوصی)سعودی عرب کے94ویں یوم الوطنی کے سلسلے میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے جدہ میں رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی اور سعودی کمیونٹی نے بھر پور انداز میں شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی الشیخ احمد الزہرانی تھے۔تقریب کی نظامت کے فرائض انجم وڑائچ نے کی ۔صدرات کے فرائض سابق وفاقی وزیرچودھری شہبازحسین نے ادا کیے۔مہمان خصوصی ویلفیئر قونصلر شیراز حسین اور الشیخ احمد الزہرانی تھے۔تقریب سے چوہدری شہباز ،ریاض گھمن، چوہدری اقبال اور چوہدری شفقت نے خطاب کیا ۔اہوں نے خطاب میں کہاکہ حرمین شریفین کی بدولت پاکستانی عوام سعودی عرب سے جذباتی تعلق رکھتی ہے اور ہر سال یوم الوطنی کو بھرپور انداز سے مناتے ہیں اور ہم سعودی قیادت اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں کہ سعودی عرب ایسے ہی امت مسلمہ کی قیادت کرتا رہے اور مزید ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن رہے ۔ویلفیئر قونصلر شیراز نے سعودی بھائیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب ہمارا دوسرا گھر ہے ،دونوں برادر ممالک کے دیرینہ تعلقات ہیں ۔سعودی عرب اور پاکستان کا رشتہ ایک جسم کے اندر دو دلوں کا مانند ہے ۔ہم سعودی حکومت کے بے حد شکر گزار ہیں جنہوں نے ہر مشکل میں پاکستان کی ایک بڑے بھائی کی طرح مدد کی۔ انہوں نے سعودی یوم الوطنی کو شاندار انداز میں منانے پر خوب سراہا ۔تقریب کے مہمان خصوصی الشیخ احمد الزہرانی نے منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ سے پاکستانیوں نے سعودی عرب کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے جس کے لیے وہ پاکستانیوں بھائیوں کے شکر گزار ہیں۔تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے کاروباری اور سماجی شخصیت نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اختتام پر سب نے ملکر یوم الوطنی کا کیک کاٹا۔