سعودی عرب کے 94 واں قومی پر مختلف تقریبات جاری
سعودی عرب(زکاء محسن)سعودی عرب آج اپنا 94 واں قومی دن منا رہا ہے جسکے حوالے سے ملک بھر میں مختلف تقریبات جاری ہیں جن میں سعودی شہریوں کے ساتھ ساتھ پاکستانی اور دیگر غیر ملکی بھی شرکت کر رہے ہیں۔سعودی عرب کے 94 ویں قومی دن کے حوالے سے دارالحکومت ریاض سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں کو قومی پرچموں سے سجا دیا گیا یے جبکہ ائیر شوز کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے جس میں مسافر بردار طیاروں سمیت جنگی جہاز شریک ہیں آسمان میں جہاز مختلف فارمیشن بناتے ہوئے خطرناک کرتب دیکھا رہے ہیں اور گھن گرج میں رنگ چھوڑ کر آسمان کو رنگین بنا رہے ہیں جبکہ بلندو بالا عمارتوں کو بھی خوبصورت تھری ڈی لائٹس سے مزین کر دیا گیا ہے۔