vosa.tv
Voice of South Asia!

موبائل فون چارجر میں آگ لگنے سے ماں،بچہ جھلس گئے

0

 فائرنگ کے دو واقعات میں ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی،کوئنز میں 12 سالہ لڑکی پر حملہ اور نازیبا حرکت

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے مین ہٹن کے اپارٹمنٹ میں موبائل فون چارجر پھٹ گیا اور آگ لگ گئی جس کے نتیجے مین ماں اور بچہ جھلس کر زخمی ہوگئے۔واقعہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب ویسٹ 60 ویں سٹریٹ اور ویسٹ اینڈ ایوینیو اپر پیش آیا۔واقعہ کے بعد زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔حکام نے جلنے کی شدت کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی ۔ علاوہ ازیں  نیویارک میں رات گئے فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق سائپرس ہلز اور ایسٹ نیو یارک میں گزشتہ رات دو مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات پیش آئے۔ پہلا واقعہ اتوار کی آدھی رات کے قریب سائپرس ہلز میں ایلٹن اسٹریٹ اور فولٹن اسٹریٹ پر پیش آیا، جہاں پولیس کے مطابق 26 سالہ شخص کو کندھے میں گولی ماری گئی۔ وہ بروکڈیل اسپتال میں مستحکم حالت میں ہے۔دوسرا واقعہ صبح 4 بجے ایسٹ نیو یارک کے جارجیا ایونیو پر پیش آیا، جہاں 42 سالہ شخص کو  نامعلوم شخص نے گولی مار کر قتل کردیا۔ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کردی ہیں  لیکن ابھی تک گرفتاری یا مشتبہ افراد کے بارے میں کوئی معلومات جاری نہیں کی ہیں۔مزید براں نیویارک کے علاقے کوئنز میں 12 سالہ لڑکی پر حملہ کیا گیا اور اس کے ساتھ نازیبا حرکت کی اور پھر حملہ آور لڑکی پر تھوک کر فرار ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 12سالہ لڑکی  71 ویں اسٹریٹ اور 54 ویں ایونیو پر چل رہی تھی کہ اچانک25سالہ شخص نے حملہ کیا اور اسے زدکوب کیا جس کے بعد لڑکی کی پشت کو پکڑ لیا اور لڑکی پر تھوکنے کے بعد فرار ہو گیا ۔لڑکی کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اس کی حالت بہتر ہے پولیس نے ملزم کی تصویر جاری کردی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.