انٹربورو ایکسپریس لائٹ ریل منصوبے پر تعمیراتی کام شروع کرنے کی تجویز
نیویارک(ویب ڈیسک)امریکی میٹرو پولیٹین ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے کیپیٹل پلان کے تحت بروکلین اور کوئینز کے درمیان انٹربورو ایکسپریس لائٹ ریل منصوبے پر تعمیراتی کام شروع کرنے کی تجویز پیش کردی گئی ہے۔گزشتہ ہفتے پیش کیے جانے والا ایم ٹی اے کا 68 ارب ڈالر کا یہ کیپیٹل پلان بروکلین اور کوئنز کے درمیان ایک انقلابی منصوبہ ہے۔ جسے آگے بڑھانے کے لیے میٹرو پولیٹین ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے تعمیراتی کام شروع کرنے کی تجویز پیش کردی گئی ہے۔ یہ پلان ایم ٹی اے کی پانچ سالہ ترجیحات پر مبنی ہے، جو بروکلین کے برج سے شروع ہو کر کوئینز کے جیکسن ہائٹس تک جائے گا۔ یہ ایم ٹی اے کی پہلی لائٹ ریل لائن بھی ہوگی، جو موجودہ فریٹ ریل ٹریکس پر چلے گی۔ اس پلان کو وکلا نے تجویز کیا تھا، جس کا مقصد کورونا وبا کے بعد سفر میں پیش آنے والی مشکلات کو حل کرنا ہے، کیونکہ اب بروکلین اور کوئینز کے رہائشی کام کے لیے مین ہٹن کے بجائے دوسرے علاقوں میں بھی سفر کر رہے ہیں۔ لہذا یہ منصوبہ مستقبل میں ان مسافروں کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔