vosa.tv
Voice of South Asia!

پنسلوانیا کی یونیورسٹی میں طالبہ سے مبینہ طور پر زیادتی

0

پنسلوانیا (ویب ڈیسک) پنسلوانیا کی یونیورسٹی میں طالبہ کے ساتھ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے ۔زیادتی میں اوبر ڈرائیور کے ملوث ہونے کی گواہی دی گئی ہے ۔ پبلک سیفٹی کے ڈائریکٹر کے مطابق طالبہ نے بتایا ہے کہ اس کے ساتھ اوبر ڈڑائیور نے کیمپس کے اندر زیادتی کی ہے جس کی تحقیقات جاری ہیں۔واقعہ ولانووا یونیورسٹی کے کیمپس میں پیش آیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ طالبہ کا کہنا ہے کہ اسے کامنز کے رہائشی ہال کمپلیکس میں رات کے وقت اوبر ڈرائیور نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔لڑکی نے بیان ریکارڈ کرایا کہ وہ ضروری کام مکمل کرنے کے بعد اوبر گاڑی لے کر یونیورسٹی واپس آئی تو ڈرائیور یونیورسٹی کے اندر داخل ہوا اور کیمپس میں ہی زیادتی کی ۔پولیس نے ڈرائیور کی شناخت کر لی ہے۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔اوبر ایجنسی نے بیان جاری کیا کہ جنسی حملہ ایک تباہ کن جرم ہے جس کی ہمارے معاشرے میں کوئی جگہ نہیں ہے اور اس سے ہم حیران ہیں اور جیسے ہی ہمیں اس کی اطلاع ملی ڈرائیور پر پابندی لگا دی۔ ہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کریں گے جو ہم کر سکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.