vosa.tv
Voice of South Asia!

ایڈمز انتظامیہ کی  مالی سال 2024 کی رپورٹ جاری

0

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے مالی سال 2024 کی میئرز مینجمنٹ رپورٹ جاری    کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی انتظامیہ نے نیویارک کو محفوظ، صاف ستھرا اور محنتی نیویارکرز کے لیے مزید سستا بنانے میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ یہ رپورٹ شہر کی مختلف ایجنسیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتی ہے اور مالی سال 2023 کے دوران ہونے والی ترقی کا احاطہ کرتی ہے۔اس رپورٹ کے مطابق ان شعبہ جات میں اہم بہتری دیکھی گئی ہے جو نیویارک کے رہائشیوں کے لیے سب سے زیادہ اہم ہیں، جیسے عوامی حفاظت، ہاؤسنگ، سستی زندگی اور معیارِ زندگی، مئیر نیویارک کا کہنا تھا  کہ عوام نے ہمیں ایک محفوظ اور سستی زندگی فراہم کرنے کے لیے منتخب کیا تھا اور اس سال کی میئرز مینجمنٹ رپورٹ دکھاتی ہے کہ ہم وہی وعدے پورے کر رہے ہیں۔ ہم غیر قانونی اسلحہ، غیر قانونی موپیڈز اور سڑکوں سے کالے کوڑا بیگز ہٹانے کے منصوبے پر تیزی سے کام کر رہے ہیں۔ ہاؤسنگ کے شعبے میں ریکارڈ پر ریکارڈ بنا رہے ہیں اور محنت کش نیویارکرز کی جیبوں میں اربوں ڈالر واپس ڈال رہے ہیں اور اس کے نتائج پانچوں بوروز میں رہنے والے لوگ دیکھ رہے ہیں۔میئرز مینجمنٹ رپورٹ میں عوامی حفاظت کو بہتر بنانے کے لیے غیر قانونی اسلحے کے خاتمے اور سڑکوں سے غیر قانونی موپیڈز کو ہٹانے کے منصوبے کو سراہا گیا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شہر کی صفائی کو بہتر بنانے کے لیے کالے کوڑا بیگز کو ہٹا کر زیادہ کارآمد طریقے اپنائے جا رہے ہیں۔ایڈمز انتظامیہ نے ہاؤسنگ سیکٹر میں ریکارڈ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.