vosa.tv
Voice of South Asia!

کرایہ چور کو پکڑنے کے دوران پولیس فائرنگ سے4افراد زخمی

0

نیو جرسی میں گارڈن اسٹیٹ پارک وے پر کار حادثے میں 3 افراد جاں بحق

 نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے بروکلین میں پولیس کی دوستانہ فائرنگ سے 4افراد زکمی ہوئے ۔پولیس کے مطابق پولیس اہلکار ایل ٹرین پلیٹ فارم پر وین سنڈرین ایونیو اور براؤنز ویل میں سٹر ایونیو پر ڈیوٹی پر تھے۔ اس دوران ایک شخص ٹرانزٹ کا کرایہ ادا کیے بغیر جارہا تھا کہ اسے قابو کرنے کی کوشش کی گئی ۔افسران اسے رکنے کے لیے کہہ رہے ہیں کہ مشتبہ شخص نے رکنے سے انکار کیا اور کہا کہ اگر تم میرا پیچھا نہ چھوڑا تو میں تمہیں مار ڈالوں گا۔ہوا یہ کہ زبانی دھمکی جسمانی بن گئی ۔پولیس اہلکار کی گن سے اچانک گولیاں چل گئیں جس سے دو راہ گیر،ایک پولیس اہلکار اور مشتبہ شخص زخمی ہوگئے۔گولیاں 26 سالہ خاتون ،49 سالہ مرداور 40 سالہ افسر کو لگیں مشتبہ شخص کی عمر40سال بتائی گئی ہے ۔ علاوہ ازیں نیو جرسی میں گارڈن اسٹیٹ پارک وے پر ایک کار حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔حادثہ ووڈ برج ٹاؤن شپ میں، پارک وے کے شمالی سمت پر پیش آیا۔ نیو جرسی اسٹیٹ پولیس کے مطابق، 54 سالہ ڈیوڈ ڈریمان ایک ٹیسلا چلا رہے تھے جب گاڑی سڑک سے باہر ہو گئی۔ گاڑی ایک سائن بورڈ ، گارڈریل اور کنکریٹ کی رکاوٹ  سے ٹکرائی۔حکام کے مطابق، ڈیوڈ ڈریمان اور ان کے دو مسافر، 54 سالہ مشیل ڈریمان اور ایک 17 سالہ لڑکی، اس حادثے کے نتیجے میں جاں بحق  ہو گئے۔ تینوں افراد  ووڈ کلف لیک کے رہائشی تھے۔وڈ کلف لیک کے میئر کارلوس اے. رینڈو نےواقعے پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس خوفناک سانحے کی اطلاع ملی ہے،میں صدمے میں ہوں۔ براہ کرم خاندان کو اپنے دعاؤں میں یاد رکھیں۔حادثے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.