vosa.tv
Voice of South Asia!

کوئنز میں تنازعہ پر ایک شخص کو سر میں گولی ماردی گئی

0



گرین وچ ولیج میں خاتون زخمی،بروکلین میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے74سالہ شخص جاں بحق

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے کوئنز میں ایک شخص  کوسر میں گولی مار کر قتل کردیا گیا ۔واقعہ مشرقی ایلمہرسٹ میں 25-16 ہمفریز سینٹ میں پیش آیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ سے قبل کسی تنازعہ پر حملہ آور اور مقتول کے درمیان ہاتھ پائی ہوئی۔جس کے بعد حملہ آور نے پستول نکالا اور 20سالہ نوجوان کے سر میں گولی ماردی جسے ہسپتال منتقل کیا گیا تو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیدیا۔پولیس کا کہنا ہےکوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے اور تفتیش جاری ہے۔ علاوہ ازیں نیویارک  کے علاقے مین ہٹن میں گرین وچ ولیج میں حملہ آور نے خاتون کو چاقو کے وار کرکے زخمی کردیا ہے اور فرار ہوگیا۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔خاتون پر قاتلانہ حملہ ویسٹ تھرڈ  اسٹریٹ اور سکستھ ایونیو پر ہوا۔زخمی خاتون کی عمر45 سال بتائی جارہی ہے اور ہسپتال میں مستحکم حالت میں ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ سے قبل دونوں کے درمیان زبانی جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد حملہ ہوا ابتدائی تفتیش کے دوران سامنے آیا ہے کہ خاتون حملہ آور کو جاتی ہے۔فی الحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.