انوسٹرز اجلاس میں پاکستانی انویسٹرز کی کثیر تعداد شریک
جدہ(نمائندہ خصوصی)جدہ سعودی عرب میں پاکستانی انوسٹرز کا اجلاس ہوا۔جس میں بڑی تعداد میں پاکستانی انویسٹروں نے شرکت کی ۔اجلاس میں متفقہ طور پر پاکستان انوسٹرز فورم سعودی عرب کا قیام عمل میں لایا گیا۔سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں مقامی ہوٹل میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانی انویسٹر کا اجلاس منعقد ہوا نظامت کے فرائض انجم اقبال وڑائچ نے ادا کئے۔ سردار محمد اقبال یوسف۔ عقیل شہزاد آرائیں, چوہدری ریاض گھمن,انجینر سجاد خان اور ملک منظور اعوان نے فورم کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ اس فورم بنانے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ ہم انوسٹرز سعودی عرب کے قانون کے مطابق اپنے کاروبارکرنے کے ساتھ ساتھ انوسٹرز ایک دوسرے سے تعاون کریں فورم کے زیر اہتمام سعودی قانون کی آگاہی کے لیے سیمینار اور دیگر تقریبات کا انعقاد کریں گے اور فورم بلکل غیر سیاسی ہو گا۔مقررین نےون ونڈو آپریشن پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے سعودی حکومت کا سہولیات دینے پر شکریہ ادا کیا گیا تمام انوسٹرز فورم کے ایگزیکٹو ممبر ہونگے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف صحافی اور کاروباری شخصیت محترمہ سمیرا عزیز نے فورم کو سراہا اپنے قیمتی مشوروں سے نوازا اور اپنے تعاون کا یقین دلایا فورم کے قیام کو احسن قدم قرار دیا ۔تمام انوسٹرز نے فورم کے قیام پر خوشی کا اظہار کیا اور فورم کے قیام میں عقیل شہزاد آرائیں،ملک منظور حسین اور سردار اقبال یوسف کی بہترین کاوشوں کا سراہا گیا۔آخر پر سعودی عرب اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعا کرائی گئی اور مہمانوں کے لیے پر تکلف ڈنرکا اہتمام کیا گیا۔