نیوجرسی کی عدالت میں بینک فراڈ میں ملوث امریکی فوجی کے خلاف کیس داخل
نیوجرسی(ویب ڈیسک) امریکی اٹارنی آفس ڈسٹرکٹ آف نیو جرسی نے کہا ہے کہ امریکا فوج میں فرسٹ کلاس سارجنٹ پر بینک فراڈ میں ملوث ہونے کا کیس داخل ہوا ہے ۔ملزم نے جعلی شناختی کارڈ کے ذریعے بینک سے رقم نکلوانے کی کوشش کی تھی۔عدالتی دستاویزات کے مطابق33سالہ جین کروسبی امریکی فوج میں سارجنٹ فرسٹ کلاس میں فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔انہوں نے مبینہ طور پر جعلی شناخت کا استعمال کرکے بینک سے رقم نکلوانے کی کوشش کی ۔ملزم نے بھرتی کرنے والوں، بھرتی ہونے والے امیدواروں سمیت دیگر لوگوں کے ذاتی شناختی معلومات جمع کی اور انہیں استعمال کررہا تھا پھر متاثرین کے علم کے بغیر کریڈٹ یونین ون میں جعلی اکاؤنٹ کی درخواستیں جمع کروائیں۔عدالتی دستاویزات میں الزام لگایا گیا ہے کہ کروسبی نے کم از کم سات متاثرین کی ذاتی معلومات کو قرضوں اور کریڈٹ اکاؤنٹس میں2لاکھ66ہزار ڈالرزتک کی درخواست دینے کے لیے استعمال کیا۔ مبینہ طور پر اس نے پری ایکٹو ڈیوٹی ممبرشپ جمع کرائی جو ایک بینک اکاؤنٹ ایپلی کیشن فعال ڈیوٹی فوجی اراکین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے استعمال ہوتی تھی۔حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے7 امریکی فوج میں بھرتی ہونے والوں کے لیے ان کی معلومات ان کی رضامندی کے بغیر کریڈٹ یونین کو درخواستیں جمع کرائیں۔ درخواستوں میں متاثرین کے نام، سوشل سیکورٹی نمبر، ان کے پاسپورٹ کی کاپیاں اور ڈرائیور کے لائسنس کی معلومات شامل تھیں۔