امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر سلاڈو کے قریب ایک فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں سوار 2 فوجی ہلاک ہو گئے۔
روئٹرز کے مطابق فوجی حکام نے بتایا کہ بدھ کے روز امریکی فوج کے دو اہلکار اس وقت ہلاک ہو گئے جب فوج کے فورٹ ہُڈ اڈے سے منسلک ایک اپاچی فوجی ہیلی کاپٹر ٹیکساس کے ایک کھیت میں گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں گھاس کے ایک بڑے رقبے میں آگ بھڑک اٹھی۔بیل کاؤنٹی شیرف کے دفتر کے ترجمان نے بتایا کہ حادثہ ریاستی دارالحکومت آسٹن سے تقریباً 60 میل شمال میں واقع بیل کاؤنٹی میں پیش آیا۔