vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں سال بھر آؤٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت دینے کی تیاری

0

نیویارک سٹی کونسل میں ایک بل منظور ہونےک کی توقع ہے، جس کے تحت شہر میں ریستورانوں کو سال بھر آؤٹ ڈور ڈائننگ اسٹرکچرز رکھنے کی اجازت مل جائے گی۔

موجودہ قوانین کے تحت سڑکوں پر قائم ڈائننگ اسٹرکچرز صرف یکم اپریل سے 29 نومبر تک لگائے جا سکتے ہیں۔ نئی قانون سازی کے بعد ریستوران انہیں پورا سال برقرار رکھ سکیں گے اور سردیوں کے موسم کے لیے انہیں وِنٹرائز بھی کرسکیں گے۔کورونا وبا کے دوران نیویارک میں آؤٹ ڈور ڈائننگ کی سال بھر اجازت تھی، تاہم سابق میئر ایرک ایڈمز کی انتظامیہ میں نافذ کیے گئے نئے قواعد کے تحت ریستورانوں کو ہر موسم بہار میں یہ اسٹرکچرز دوبارہ لگانے اور سردیوں میں انہیں ہٹانے پڑتے تھے۔نومنتخب میئر زوہران کوامے ممدانی بھی پہلے ہی سال بھر آؤٹ ڈور ڈائننگ کی حمایت کا اعلان کرچکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.