نیویارک سٹی کے میئر زہران ممدانی نے اتوار سے ایک ہفتے کی تعطیلات شروع کردی ہیں اور اس دوران وہ اہل خانہ کے ساتھ اپ اسٹیٹ نیویارک میں وقت گزاریں گے۔
اے بی سی 7 کے مطابق میئر کے دفتر نے بتایا کہ ممدانی تعطیلات کے دوران کوئی عوامی تقریب منعقد نہیں کریں گے تاہم انہیں سینیئر عملے سے شہر کے معاملات سے متعلق باقاعدہ بریفنگ ملتی رہے گی۔میئر کے دفتر نے یہ نہیں بتایا کہ ممدانی اور ان کا خاندان اپ اسٹیٹ نیویارک میں کہاں قیام کرے گا۔ممدانی کی غیر موجودگی میں شہر کے روزمرہ انتظامی امور کی نگرانی فرسٹ ڈپٹی میئر ڈین فولی ہان کریں گے۔سٹی ہال کے مطابق میئر ایک ہفتے بعد نیویارک واپس آنے کی توقع ہے۔