vosa.tv
Voice of South Asia!

برونکس میں 35 سالہ شخص کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا

0

ہیلز کچن میں17سالہ نوجوان گولی لگنے سے زخمی

 نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے  برونکس  میں گولی مار کر35سالہ شخص کی جان لے لی گئی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول جوآن لووریز کو پیٹ اور  ٹانگ میں گولیاں لگیں۔واقعہ ایسٹ برن سائیڈ ایونیو پر  منگل اور بدھ کی درمیانی شب پیش آیا۔واقعہ کے بعداسے سینٹ برناباس اسپتال لے جایا گیا جہاں پر اسے مردہ قرار دے دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول سہولت اسٹورز میں کام کرتا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔علاوہ ازیں  ہیلز کچن میں  نامعلوم افراد نے گولی مار17سالہ نوجوان کو زخمی کردیا۔نوجوان کو پیٹھ پر گولی ماری گئی ہے ۔واقعہ ویسٹ 51 ویں اسٹریٹ اور 10 ویں ایوینیو پر پیش آیا۔پولیس نے بتایا کہ نوجوان کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں پر اس کی حالت مستحکم ہے۔واقعہ میں4افراد ملوث پائے گئے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.