نیویارک پولیس نے شہر میں آپریشن فرنٹ ڈور کا آغاز کردیا
نیویارک (ویب ڈیسک) نیویارک شہر میں معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ایک نئی مہم چلائی جا رہی ہے جس کے تحت نیویارک پولیس سیاحوں سے لوٹ مار میں ملوث پیڈ کیب ڈرائیور اور دکانداروں کے خلاف کارروائیاں شروع کردی ہیں۔موسم خزاں میں بڑی تعداد میں سیاح نیویارک کا رخ کرتے ہیں لیکن بدقسمتی سے پیڈ کیب ڈرائیور اور کچھ دکاندار سیاحوں سے لوٹ مار کرتے ہیں جس کی شکایات پولیس کو موصول ہوئی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھوکے باز انتہائی شاطر ہوتے ہیں وہ دور سے ہی سیاح کو دیکھ لیتے ہیں اور پیسہ کمانے کے لیے تیزی سے اس کی طرف بڑھتے ہیں۔نیویارک پولیس کے ڈپٹی کمشنر کیز ڈگٹری بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کسی صورت سیاحوں سے لوٹ مار کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں ۔وہوہ سیاحوں سے لوٹ مار کریں اور ہم خاموش رہیں ایسا ممکن نہیں ہے۔ ہمیں اسے روکنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے پیڈیکیب اسکینڈلز اور غیر قانونی دکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے اور اسے آپریشن فرنٹ ڈورکا نام دیا ہے اور آپریشن مکمل طور پر جاری ہے ۔واضح رہے کہ ٹائمز اسکوائر پر دنیا بھر سے سیاح آتے ہیں۔ بدقسمتی سے کچھ پیڈی کیب اور غیر قانونی دکاندار لوٹ مار کرتے ہیں جس سے معیار زندگی متاثر ہوتا ہے۔اس حوالے سےمیئر ایرک ایڈمز نے معیار زندگی کے خدشات کو دور کرنے کے لیےملٹی ایجنسی ٹاسک فورس سے خطاب کیا اور کہا کہ سیاحت ایک بڑا اقتصادی انجن ہے ہمیں اپنے سیاحوں کی حفاظت کرنی ہے کسی صؤرت غلط کام کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ پولیس کو مسائل حل کرنے میں زیادہ وقت نہیں لگا اور مختلف قسم کی کوڈ کی خلاف ورزیوں پر تقریباً دو درجن پیڈیکیبس کو ضبط کر لیا۔