نیویارک: کوئینز کے تہہ خانے میں آتشزدگی، 1 شخص جاں بحق، متعدد زخمی
نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک کے علاقے کوئینز کے ایک تہہ خانے میں آگ لگنے سے 72 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔ جبکہ ایک فائر فائٹر سمیت متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق جمعرات کو فائر فائٹرز 95 ایونیو اور اٹلانٹک ایونیو ریچمنڈ ہل میں آگ لگنے کی اطلاع پر پہنچے۔ جہاں ایک تہہ خانے میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا۔ ریسکیو حکام نے عمارت سے ایک 72 سالہ معمر شخص کو ریسکیو کرکے تشویشناک حالت میں جمیکا ہسپتال میڈیکل سینٹر پہنچایا، جہاں دوران علاج اسپتال نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ واقعے میں ایک فائر فائٹر سمیت متعدد شہری زخمی بھی ہوئے۔ پولیس نے افسوس ناک واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔