بروکلین: فیملی ہیلتھ سینٹرز کو 600,000 ڈالر کے فنڈز موصول
نیویارک(ویب ڈیسک) بروکلین میں فیملی ہیلتھ سینٹرز کو اینٹی اوور ڈوز تعلیمی پروگراموں کو وسعت دینے کے لیے 600,000 ڈالر کا گرانٹ ملا ہے۔
بروکلین میں قائم سن سیٹ پارک ہیلتھ کونسل، سمیت نو فیملی ہیلتھ سینٹرز کو یہ فنڈز ملے ہیں۔ جسے فیملی ہیلتھ سینٹرز تین سال تک استعمال کریں گے۔ یہ فنڈز اینتھم بلیو کراس اینڈ بلیو شیلڈ فاؤنڈیشن نے پریوینشن ایجوکیشن پارٹنرشپ پروگرام کو سپورٹ کرنے کے لیے فراہم کیے ہیں۔ اس پروگرام کا مشن اوپیئڈ اینٹی اوور ڈوز کے خاتمے کے ساتھ نوجوانوں کو محفوظ اور صحت مند بنانا ہے۔
اسٹیٹ کمپٹرولر آفس کی رپورٹ کے مطابق نیویارک میں اوپیئڈ اوور ڈوز سے 2019 اور 2021 کے درمیان اموات میں 68 فیصد اضافہ ہوا ہے، 2022 میں، نیویارک میں 5,337 افراد اوپیئڈ اوورڈوز کی وجہ سے جاں بحق ہوئے، اوورڈوز کے خاتمے کے لیے 2015 سے پی ای پی پروگرام نیویارک سٹی کے 350 سے زیادہ سرکاری اسکولوں میں متعارف کروایا گیا، اور 15,000 سے زیادہ لوگوں کو اس سے آگاہی فراہم کی گئی ہے۔ ادھر 2022 میں بھی 1,000 سے زیادہ اساتذہ اور اسکول کے عملے کو اینٹی اوور ڈوز سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی ہے۔