vosa.tv
Voice of South Asia!

سعودی عرب: 24 فنٹیک فنانشل ٹیکنالوجی کانفرنس اینڈ ایکسپو کا آغاز

0

جدہ( ویب ڈیسک) سعودی عرب میں 24 فنٹیک فنانشل ٹیکنالوجی کانفرنس اینڈ ایکسپو کا آغاز ہوگیا۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں 24 فنٹیک فنانشل ٹیکنالوجی کانفرنس اینڈ ایکسپو میں پاکستان سمیت دنیا بھر کی 300 کمپنیوں نے اسٹال لگائے۔ پاکستانی پویلین کا افتتاح پاکستانی سفیر احمد فاروق نے کیا۔ انہوں نے مختلف سٹالز کا دورہ کرکے پاکستانی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔

اس موقع پر سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان اور سعودی سینٹرل بنک کے گورنر ایمن الشعاری نے کہا کہ سعودی عرب نے ڈیجیٹل اکانومی کو فروغ دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ سعودی عرب نے ڈیجیٹل اکانومی کو اعلی ترین ترجیح دیتے ہوئےعوامی، نجی اور غیر منافع بخش شعبوں کو فعال بنایا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 2024 کی دوسری سہ ماہی کے اختتام تک سعودی عرب میں فنٹیک کمپنیوں کی تعداد 224 تک پہنچ چکی ہے۔ جبکہ ہمارا ہدف 2030 تک ان کمپنیوں کی تعداد 525 تک پہنچانا ہے۔

تین روزہ کانفرنس اینڈ ایکسپو کا مقصد فیصلہ سازوں، سرمایہ کاروں، ٹیکنالوجی کے ماہرین، کاروباری افراد اور ماہرین کے درمیان روابطہ کو قائم کرنا ہے، تاکہ ڈیجیٹل اکانومی کو زیادہ سے زیادہ فروغ حاصل ہوسکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.