vosa.tv
Voice of South Asia!

سعودی عرب: الصافیہ میوزیم اینڈ پارک اسلامی معلومات کا خوبصورت مقام

0

جدہ( ویب ڈیسک) مدینہ منورہ میں مسجد نبویؐ سے متصل الصافیہ میوزیم اینڈ پارک زائرین کے لیے اسلامی معلومات کا ایک خوبصورت مقام ہے، جو لوگوں کی دلچسپی کا باعث بن رہا ہے۔

مدینہ منورہ میں دنیا بھر سے آنے والے زائرین کی دلچسپی کے لیے الصافیہ میوزیم اینڈ پارک کو خصوصی طور پر تیار کیا گیا ہے۔ یہ میوزم 4500 مربع میٹر سے زائد رقبے پر واقع ہے۔ جو کائنات کے آغاز سے لے کر انبیائے کرام اور رسولﷺ کی زندگی کے واقعات کو تھری ڈی وژن میں فلمائی گئی کہانیوں کی شکل میں دیکھایا جاتا ہے۔ میوزیم میں زمانہ قدیم کی اشیاء سمیت قرآن پاک کے قدیم نسخے بھی رکھے گئے ہیں۔ الصافیہ میوزیم اینڈ پارک مسجد نبویؐ آنے والے لاکھوں زائرین کے لیے ثقافتی اور مذہبی معلومات کا ایسا مرکز ہے، جہاں وہ انبیائے کرام کے واقعات سمیت دیگر اسلامی معلومات سے مستفید ہوتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.