vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا: مسافر ٹرین میں فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

0

شکاگو(ویب ڈیسک) امریکی ریاست شکاگو میں نامعلوم شخص نے مسافر ٹرین میں اندھا دھند فائرنگ کردی۔ واقعے میں 4 مسافر جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست شکاگو کے فار ایسٹ پارک بلیو لائن اسٹیشن پر ٹرین کے اندر پیش آیا۔

 پولیس کے مطابق فائرنگ کے وقت چاروں مسافر سو رہے تھے۔ تین افراد کو موقع پر ہی مردہ قرار دیا گیا جبکہ چوتھے شخص نے ہسپتال پہنچنے سے قبل دم توڑ دیا۔

پولیس حکام کے مطابق فی الحال متاثرین کی شناخت ممکن نہیں ہو پائی ہے۔ تاہم پولیس نے 25 سالہ حملہ آور نکولس اور ٹزکو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس کا مزید کہنا تھا ملزم کے بارے میں ابھی تک کوئی واضح معلومات حاصل نہیں ہوسکیں، تحقیق کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.