چیٹ جی پی ٹی کے ہفتہ وار صارفین کی تعداد 200 ملین ریکارڈ
سان فرانسسکو: اے آئی ایپ چیٹ جی پی ٹی کے ہفتہ وار صارفین کی تعداد 200 ملین تک پہنچ گئی ہے۔
نومبر 2022 میں لانچ چیٹ جی پی ٹی آرٹیفشل انٹیلی جینس سے لیس چیٹ بوٹ ہے۔ جسے اوپن اے آئی نے تیار کیا ہے۔
ابتداء میں اس کے صارفین کی تعداد کم تھی۔ لیکن اب اس تعداد میں ہوشربا اضافہ ہورہا ہے۔
اوپن اے آئی کی ایک رپورٹ کے مطابق ’چیٹ جی پی ٹی‘ کے ہفتہ وار صارفین کی تعداد 200 ملین تک پہنچ گئی ہے۔ یہ تعداد گزشتہ موسم خزاں کے مقابلے میں دوگنی ہے۔
اوپن اے آئی نے کہا کہ جولائی میں ‘چیٹ جی پی ٹی فور اومنی’ کے آغاز کے بعد سے صارفین کی تعداد میں دوگنا اضافہ ہوا ہے۔