اسپین: ٹرک حادثہ، 3 پاکستانی جاں بحق، 5 زخمی
میڈرڈ( ویب ڈیسک) اسپین کے شہر ویلنسیا میں ٹرک بریک فیل ہونے کے باعث دو گاڑیوں سے ٹکرا گیا، حادثے میں 3 پاکستانی جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق افسوس ناک حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کا تعلق منڈی بہاالدین اور وزیرآباد سے ہے۔ زخمیوں میں ارسلان، فرحان اور ارشد چیمہ بھی شامل ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
جبکہ پولیس حکام نے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔