vosa.tv
Voice of South Asia!

کوئنز میں9سالہ بچی کے ساتھ ظلم کرنے والا ظالم اپنے انجام کو پہنچ گیا

0

نیویارک پولیس کو خواتین سے چھیڑ چھاڑ میں ملوث ملزم کی تلاش

نیویارک(ویب ڈیسک)کہتے ہیں کہ ظالم کبھی بھی خوش(سُوکھی)نہیں رہ سکتا ۔وہ کبھی نہ کبھی اپنے انجام کو پہنچ جاتا ہے۔بعض اوقات ظالم کو انجام تک پہنچنے میں دیر نہیں لگتی۔ایسا ہی کچھ نیویارک کے علاقے کوئنز میں ہوا ہے۔جہاں پر ایک مشتبہ شخص نے 9سالہ بچی کو جمعہ کے روز اسٹور سے اغواء کیا اور نامعلوم مقام پر لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر اسٹور کے قریب چھوڑ کر فرار ہوگیا۔اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ 90ایونیو اور212اسٹریٹ کے درمیان مشتبہ شخص کھڑی جیپ سے ٹکرا گیا جس سے گاڑی تباہ ہوگئی اور مشتبہ شخص مر گیا۔پولیس نے بتایا کہ ملزم کی تصویر دیکھنے کے بعد معلوم ہوا کہ مشتبہ شخص کار میں جارہا ہے جس کے بعد تعاقب کیا گیا تیز رفتار کار بے قابو ہوگئی اور کھڑی جیپ سے ٹکرا گئی جس میں مشتبہ شخص کی موت واقع ہو گئی۔لاش کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اس کی شناخت کا عمل جاری ہے۔واقعہ جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب پیش آیا ۔علاوہ ازیں نیویارک کے علاقے بروکلین میں ایک شخص نے متعدد خواتین کے ساتھ نازیبا حرکت کی ۔خواتین نے پولیس کو رپورٹ درج کرائی کہ راہ چلتے ہوئے مشتبہ شخص نے نازیبا حرکت کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص  نے جون میں روکلین میں متعدد خواتین سے چھیڑ چھاڑ کی تھی ۔جس کے بعد ملزم کی تلاش کا عمل جاری تھا تاہم ملزم روپوشی اختیار کیے ہوئے ہے اس لیے تصویر جاری کی ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ جیسے ہی کچھ معلوم ہو تو پولیس کو آگاہ کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.