vosa.tv
Voice of South Asia!

ریاست نیویارک نے جعلی نمبر پلیٹوں پر پابندی عائد کردی،بصورت دیگر سخت کارروائی متوقع

0

نیو یارک ریاست نےگھوسٹ پلیٹس کی فروخت پر پابندی کا قانون منظور کیا ہے جو اس ہفتے نافذ ہوجائے گا۔ریاست غیرقانونی حربوں سے سالانہ 200 ملین ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا تھا۔

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک ریاست میں گھوسٹ پلیٹس کی فروخت پر پابندی کا نیا قانون منظور کیا ہے جو آج یا کل میں نافذ ہوجائے گا رپورٹس کے مطابق شہر میں جعلی نمبر پلیٹوں کی بھرمار ہے اور غیر قانونی حربوں کے استعمال  خزانے کو سالانہ 200 ملین ڈالرز کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔مین ہٹن بورو کے صدر مارک لیوین کے مطابق پلیٹوں اور مصنوعات کی فروخت کریگ لسٹ اور ٹک ٹاک جیسے پلیٹ فارمز پر بہت زیادہ ہو گئی ہے جبکہ ایم ٹی اے اور نیویارک پولیس نے مئی سے شروع ہونے والی ٹول چوروں اور جعلی نمبر والی کاروں کے خلاف  کریک ڈاؤن شروع کررکھا ہے۔صدر کا مزید کہنا ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں  سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.