vosa.tv
Voice of South Asia!

10کتے غائب ہونے پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

0

کولوراڈو پولیس کو کتوں کے مالک کے نعش ملی،10لاپتہ کتوں کی برآمدگی کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں عمل میں لائی

کولوراڈو پولیس  کو ڈوبرمین کے10لاپتہ ہونے والے کتوں کی تلاش ہے جبکہ کتوں کے مالک کی ملنے والی لاش کے بعد تحقیقات کا رخ قتل کے مقدمہ کی طرف مڑگیا ہے ۔ کولوراڈو میں کلیئر کریک کاؤنٹی شیرف کا دفتر کولوراڈو بیورو آف انویسٹی گیشن اور جوڈیشل ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس کے ساتھ مل کر 57 سالہ پال پیوی کی موت کی تحقیقات کر رہا ہے پولیس کو خدشہ ہے کہ پیوی کو قتل کیا گیا ہے مقتول کتوں کا مالک تھا اور اس کے10کتے بھی غائب ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ کتوں کی برآمدگی کے لیے علاقے میں کارروائیاں کی ہیں لیکن کوئی کامیابی نہیں ملی ہے۔پولیس نے بتایا کہ پیوی ڈوبرمین کتوں کا پالنے والا تھا، اور یہ اطلاع ملی تھی کہ اس کی موت کے بعد اس کے ڈوبرمین کے بہت سے کتے غائب ہو گئے تھے۔ کلیئر کریک کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے اپنے بیان میں کہا کہ اگرچہ حکام نے ابھی تک قتل کے محرکات کا تعین نہیں کیا ہے، لیکن کتے برآمد کرلیے جائیں گے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.