نیویارک کی بزرگ خاتون 4سال بعد ریفنڈ کی رقم ملنے پر خوشی سے نہال
نیویارک (ویب ڈیسک)نیویارک کی بزرگ خاتون پیک سکیل کو کروز انتظامیہ نے ریفنڈ کی رقم4سال بعد واپس کی جس پر دادی خوشی سے نہال ہوگئی۔ہوا کچھ اس طرح تھا کہ 2020میں کویڈ۔19وباء پھیلنے سے قبل پیک سکیل نامی خاتون نے اپنے بچوں اور پتے پوتیوں کے ساتھ سمندر کا سفر کرنے کے لیے کروز بک کیا اور رقم کی بھی ادائیگی کردی۔اس دوران کرونا وباء پھیل گئی اور نیویارک کے مکین گھروں تک محدود ہوگئے اور پروگرام منسوخ ہو گیا۔دادی اپنے پوتے پوتیوں کے ساتھ سمندر کے سفر پر نہ جاسکیں جس کا انہیں دکھ تھا۔اب سوال یہ تھا کہ رقم انتظامیہ کو دیدی گئی جو کہ انہیں واپس ملنے چائیے تھی ۔یہ رقم انہیں فوری طور پر واپس نہیں ملی۔دادی نے بیٹی کے ذریعے انتظامیہ سے رابط کیا ریفنڈ کے لیے تمام دستاویزات مکمل کی لیکن ریفنڈ نہیں ملا ۔خاتون نے پھر انتظامیہ کا دروازہ کھٹکھٹایا تو انہیں تسلی دی گئی کہ پیسے مل جائیں گے بالاآخر بھاگ دوڑ کرنے کے بعد کروز انتظامیہ نے انہیں 4سال بعد ریفنڈ کی رقم واپس کردی ہے ۔دادی چیک ملنے پر بہت خوش ہوئی ۔پیک سکیل نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے 6 لوگوں کے لیے 7 دن کا کروز بک کیا تھا ۔سمندری سفر منسوخ ہونے پر دکھ ہوا اور ریفنڈ کے لیے انتظار کیا۔میری بیٹی نے ساتھ دیا ۔میں خدا کی شکر گزار ہوں کہ مجھے میرے پیسے مل گئے ہیں۔اس حوالے سے کروز انتظامیہ نے بیان جاری کیا ہے کہ ہم اپنے اراکین کی خدمت کے لیے پرعزم ہیں اور ہمیں خوشی ہے کہ یہ معاملہ حل ہو گیا ہے.