کوئنز حادثات میں خاتون اور نوجوان شدید زخمی
سینٹرل پارک میں خاتون سے لوٹ مار میں ملوث3 ملزمان کی تلاش
کوئنز (ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے کوئنز میں تیزرفتار گاڑی نے ٹکر مارکر 55سالہ خاتون کو شدید زخمی کردیا جبکہ گاڑی سوار موقع سے فرار ہوگیا۔واقعہ جمعرات کی صبح اوزون پارک کے قریب کراس بے بلیوارڈ اور پٹکن ایونیو پر پیش آیا۔متاثرہ کو خاتون تشویشناک حالت میں جمیکا کے اسپتال لے جایا گیا۔ابھی تک شناخت معلوم نہیں ہوسکی ہے ۔علاوہ ازیں نیویارک کے علاقے کوئنز میں راک وے بیچ کے قریب تیز رفتار موٹرسائیکل سوار جوان پل سے نیچے گرگیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر حالت تشویشناک ہے۔واقعہ 92 ویں اسٹریٹ اور بیچ چینل ڈرائیو پر پیش آیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور 2019 کاواساکی پر سوار تھا اور کراس بے برج سے شمال کی طرف سفر کر رہا تھا۔ موٹرسائیکل بے قابو ہوگئی اور پل سے نیچے چوراہے پر گر گیا۔مزید براں نیویارک پولیس نے سینٹرل پارک میںخاتون سے لوٹ مار میں ملوث3ملزمان کی تصاویر جاری کردی ہیں۔سینٹرل پارک میں خاتون کے ساتھ ڈکیتی کا واقعہ11 اگست کی آدھی رات کو 65 ویسٹ ڈرائیو کے قریب پیش آیا تھا۔تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ نوجوان ڈکیت 27 سالہ خاتون کے پاس پہنچے، اس کا بازو پکڑا،فون اور پرس لے کر فرار ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے بعد میں کریڈٹ کارڈ استعمال کیا۔ ان کی عمریں 14 سے 17 سال کے درمیان ہیں۔پہلے نوجوان کو سفید ٹینک ٹاپ، سرمئی سویٹ پینٹس، سرخ اور سفید جوتے، اور ایک سیاہ کراس باڈی بیگ لے جانے کے طور پر بیان کی گئیں ہیں۔