vosa.tv
Voice of South Asia!

تاریخی کونی آئی لینڈ سائیکلون رولر کوسٹر بند

0

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے بروکلین کونی آئی لینڈ میں واقع تاریخی 97سالہ کونی جزیرہ سائیکلون رولر کوسٹر کو فی الحال بند کر دیا گیا ہے۔آپریٹرز کے مطابق رولر کوسٹر بند ہونے کی وجہ  موٹر  روم میں خرابی ہے۔رولر کوسٹر غیر معینہ مدت کے لیے بند رہے گا۔آپریٹر کا کہنا ہے کہ مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد ہی رولر کوسٹر کو کھولا جائے گا ۔کوسٹر کھلنے کا انحصار ٹھیک طریقے سے ہونے والی جانچ پڑتال پر ہے۔کونی آئی لینڈ کے لونا پارک میں لوگوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے  اور لونا پارک کے کھلنے سے پہلے اور دن بھر ضرورت کے مطابق روزانہ مکمل جانچ ہوتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.