vosa.tv
Voice of South Asia!

برونکس میں چاقو کے وار سے ایک شخص جاں بحق،3خواتین زخمی

0

خاتون کا تعاقب کرنے والے شخص کی تلاش،17سالہ لڑکے پر حملے میں ملوث ملزم کی تلاش میں چھاپے

نیویارک (ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے برونکس میں سب وے اسٹیشن پر جھگڑے کے دوران چاقو کے وار سے 33سالہ شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ 36سالہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ۔واقعہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب 149 ویں سٹریٹ اور تھرڈ ایونیو پر پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کے درمیان جھگڑا گھورنے پر ہوا تھا ۔اس دوران دوسرے شخص نے چاقو نکال کر حملہ کیا اور33سالہ شخص کے سینے میں چاقو گھونپ دیا جس سے اس کی موت ہوگئی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ چلتی ٹرین میں جھگڑا ہوا تو مسافر بھی خوف زدہ ہوگئے تھے اور خون دیکھا تو شور مچادیا تھا۔علاوہ ازیں نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں تھیٹر ڈسٹرکٹ میں حملہ آور نے لڑکی سمیت 3خواتین پر حملہ کیا اور تینوں خواتین کو لاتین گھونسے مارے جس سے خواتین کو چوٹیں آئی اور حملہ آور موقع سے فرار ہوگیا۔واقعہ 44 ویں اسٹریٹ پر کارمینز ریسٹورنٹ کے سامنے  پیش آیا ۔متاثرہ خواتین کی عمریں14سالہ لڑکی،49اور58سال ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ 14اور49سالہ خواتین کو ہسپتال میں طبی امداد مہیا کی گئی ہے جبکہ 58سالہ خاتون نے طبی امداد لینے سے انکار کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی تلاش جاری ہے۔مزید براں نیویارک کے علاقے بروکلین میں اجنبی شخص 25سالہ لڑکی کا تعاقب کرتے ہوئے اپارٹمنٹ کی حدود میں داخل ہوا اور خاتون پر حملہ کردیا اور گلادبایا اور بازو گلے کے پاس لے جاکر لڑکی کو خاموش رہنے کا اشارہ دیا لیکن لڑکی نے چیخ وپکار شروع کردی۔جس کے بعد حملہ آور موقع سے بھاگ گیا۔لڑکی کی چیخ وپکار سننے کے بعد پڑوسی موقع پر پہنچ گئے اور واقعہ کی پولیس کو اطلاع دی ۔لڑکی نے طبی امداد لینے سے انکار کردیا اور پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے ۔دریں اثناء نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں فائرنگ سے 17سالہ لڑکا زخمی ہوگیا ۔جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔واقعہ شرمین ایونیو پر واقع اپارٹمنٹ  کے اندر پیش آیا۔حملہ آور نے لڑکے کا تعاقب کیا اور عمارت کے اندر داخل ہوا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور جلد ہی حملہ آور شکنجے میں ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.